Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      افغان ہیکرز نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک ” ون انڈیا“ ہیک کرکے قومی ترانہ چلادیا

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈھاکا، طالب علم رہنما کے “را“ کے ہاتھوں قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، اخبارات کے دفاتر نذرآتش،جھڑپیں ،سڑکیں بند

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکا:بنگلادیش میں نوجوان طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کی مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی “را “ کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، جہاں انہوں نے عوامی لیگ اور متعدد میڈیا اداروں کے دفاتر کو نذر آتش کیا، توڑ پھوڑ کی اور اہم سڑکیں بند کردیں۔
    احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی۔
    مظاہرین نے عثمان ہادی کے حق میں نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ شریف عثمان ہادی پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے بغیر احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عثمان ہادی پر حملہ کرنے والے مشتبہ افراد بھارت کی سرحد سے غیرقانونی طور پر داخل ہوئے تھے اور بھارت ہی فرار ہوگئے۔
    فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہادی کی موت کی خبر پھیلتے ہی جمعہ کی صبح ڈھاکا میں کم از کم آتش زنی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں ڈیلی اسٹار کی عمارت اور پروتھم آلو اخبار کی عمارت شامل ہیں۔ یہ دونوں اخبارات جنوبی ایشیائی ملک میں سب سے بڑے ہیں، تاہم مظاہرین نے ان پر بھارت کے حامی ہونے کا الزام عائد کیا، جہاں شیخ حسینہ نے پناہ لے رکھی ہے۔
    واضح رہے کہ شریف عثمان ہادی کو گزشتہ جمعے ڈھاکا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔
    ان کی ہلاکت کے بعد بنگلادیش کے مختلف شہروں میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔
    شریف عثمان ہادی جولائی میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے والی طلبہ تحریک کے اہم رہنما تھے اور طلبہ رہنماؤں کے قائم کردہ سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان بھی تھے۔
    انہیں گزشتہ جمعے 12 دسمبر کو ڈھاکا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ عثمان ہادی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تاہم انہیں مزید علاج کے لیے ہفتے کو سنگاپور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کرگئے۔

    Related Posts

    برطانیہ میں نئی نسل کے لیے تمباکو کی خرید و فروخت پر تاحیات پابندی کا انقلابی قانون منظور

    فورا۬ ایران چھوڑ دیں، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی امریکی شہریوں کو ہدایت

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    مقبول خبریں

    برطانیہ میں نئی نسل کے لیے تمباکو کی خرید و فروخت پر تاحیات پابندی کا انقلابی قانون منظور

    افغان ہیکرز نے بھارتی میڈیا نیٹ ورک ” ون انڈیا“ ہیک کرکے قومی ترانہ چلادیا

    آئی فون اور سام سنگ کے دیوانوں کے لیے بڑی خبر! 62 مقبول ماڈلز کی نئی قیمتیں مقرر ؛ کیا آپ کا پسندیدہ برانڈ اب بجٹ میں آئے گا؟

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.