اسلام آباد :پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش خراسان کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں تنظیم کے ترجمان اور اہم دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا گیا۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے داعش خراسان (ISIS-K) کے ترجمان اور تنظیم کے مرکزی پروپیگنڈا نیٹ ورک الاعظائم فاؤنڈیشن کے بانی دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان افغانستان سرحدی علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔
الاعظائم فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، جس کے ذریعے تنظیم اپنے نظریات اور پیغامات کو پھیلایا کرتی تھی۔ سلطان عزیز اعظّام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔
انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی، کالعدم داعش خراسان کا ترجمان سلطان عزیزاعظام گرفتار

