پشاور:پی ٹی آئی رہنما و سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری کی بے عزتی کی، جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی اذیت پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس صورت حال کے پیش نظر احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے ان کا ذاتی تعلق برقرار رہے گا۔
قاضی انور ایڈووکیٹ کے مطابق جس منشور پر پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی تھی، پارٹی اس منشور پر عمل نہیں کر رہی۔

