Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، جو اس کے دوہری نوعیت کے بیل آؤٹ (37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور موسمیاتی توجہ کی حامل ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی سہولت (آر ایس ایف) کے تحت جاری کی جا رہی ہے۔
    یہ فیصلہ پیر کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔
    بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کی مضبوط پروگرام عمل درآمد نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے باوجود، استحکام کو برقرار رکھا ہے اور مالیاتی و بیرونی شعبے کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے‘۔
    بیان میں زور دیا گیا کہ پاکستان کی پالیسی ترجیحات بدستور میکرواکنامک استحکام کے تحفظ اور اُن اصلاحات کے فروغ پر مرکوز ہیں، جو سرکاری مالیات کو مضبوط بنائیں، مسابقت کو بڑھائیں، پیداواری صلاحیت اور مقابلے کی اہلیت میں اضافہ کریں، سماجی تحفظ اور انسانی وسائل میں بہتری لائیں، سرکاری اداروں (ایس او ایز) میں اصلاحات کریں، اور عوامی خدمات کی فراہمی اور توانائی کے شعبے کی پائیداری کو بہتر بنائیں۔
    یہ منظوری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان نے معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد کی بحالی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
    بورڈ نے نوٹ کیا کہ پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی ہے، اور مالی سال 2025 میں 1.3 فیصد جی ڈی پی کا پرائمری سرپلس حاصل ہوا، جو پروگرام اہداف کے مطابق ہے۔
    مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر مالی سال 25 کے اختتام پر ساڑھے 14 ارب ڈالر رہے، جو ایک سال قبل 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تھے، اور توقع ہے کہ مالی سال 26 اور درمیانی مدت میں یہ مزید بہتر ہوں گے۔
    بورڈ نے یہ بھی کہا کہ ’مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، جو خوراک کی قیمتوں پر سیلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے، تاہم یہ اضافہ عارضی ہونے کی توقع ہے‘۔
    آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اور قائم مقام چیئرمین نائیجل کلارک نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر یقینی عالمی ماحول کے پیشِ نظر پاکستان کو چاہیے کہ وہ محتاط پالیسیوں پر عمل جاری رکھے تاکہ میکرواکنامک استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے، اور ان اصلاحات میں تیزی لائی جائے جو نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار اور مضبوط درمیانی مدت کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔
    انہوں نے ٹیکس پالیسی میں سادگی اور ٹیکس اس بیس کے پھیلاؤ کے ذریعے محصولات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، جسے مالی پائیداری کے حصول اور موسمیاتی ریزیلینس، سماجی تحفظ، انسانی وسائل کی ترقی اور عوامی سرمایہ کاری کے لیے مالی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کلیدی قرار دیا گیا ہے۔
    کلارک نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اس کی پائیداری کے تحفظ اور پاکستان کی مسابقتی صلاحیت میں بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ سے گردشی قرضے کے بہاؤ اور ذخائر میں کمی آئی ہے، جب کہ اس بات پر زور دیا کہ آئندہ کوششیں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے اخراجات میں پائیدار کمی لانے اور توانائی و گیس کے شعبوں کی نااہلیوں کے ازالے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔
    بورڈ نے کہا کہ آر ایس ایف کی قسط پاکستان کے موسمیاتی موافقت اور آفات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کے ایجنڈے کی معاونت کے لیے ہے۔
    کلارک کے مطابق یہ قسط ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے جو قدرتی آفات سے نمٹنے اور مالی تعاون کی کوآرڈی نیشن کو مضبوط کریں، پانی کے محدود وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں، منصوبوں کے انتخاب اور بجٹ سازی میں موسمیاتی عوامل کو شامل کریں، اور مالیاتی فیصلوں میں موسمیاتی خطرات سے متعلق معلومات کو بہتر بنائیں۔
    بورڈ نے نوٹ کیا کہ حالیہ سیلاب اس بات کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کو موسمیاتی اصلاحات پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہوگا تاکہ وہ بار بار آنے والی قدرتی آفات کے مقابلے میں اپنی ریزیلینس کو بڑھا سکے۔
    آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ کی اشاعت کا خیرمقدم کیا، اور اسے گورننس اصلاحات میں پیش رفت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
    کلارک نے مزید کہا کہ اضافی کوششوں کو ایس او ایز کی گورننس اصلاحات اور نجکاری، کاروباری ماحول کی بہتری، اور معاشی اعداد و شمار و شماریات کی مضبوطی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
    بورڈ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے۔
    کلارک کے مطابق ’اسٹرکچرل اصلاحات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ ترقی کی صلاحیت کو کھولا جا سکے اور نجی شعبے کی ہائی امپیکٹ سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے‘۔
    اس قسط کے بعد، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت پاکستان کو اب تک تقریباً 3 ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں، جو میکرواکنامک استحکام اور طویل مدتی ساختی اصلاحات، خصوصاً موسمیاتی ریزیلینس کے لیے معاون ہیں۔

     

    Related Posts

    پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں نومولود بچوں کی ابتدائی غذائی ضروریات کے حوالے سے خصوصی آگاہی نشست

    ہمارا پیارا مذہب اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، وارث جسرا

    شہید  جوان محمدنفیس کی نمازجنازہ ادا سپردخاک کردیاگیا

    مقبول خبریں

    مدرسے کی چھت گر گئی،3 افراد زخمی

    نہر فور آرکی بھل صفائی نہ ہونے ٹیل پر پانی کی قلت،کسان پریشان

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    عمران خان کی طرح سہولیات لینے کے کیس میں بڑی پیش رفت ، وفاقی آئینی عدالت کا تین قیدیوں کے کیسز میں کل کے لیے نوٹس جاری

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.