لاہور: صوبہ بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آہنگ میوزک کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ قوالی نائٹ اور اسی نوعیت کی تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
مریم نواز نے واضح کیا کہ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ ان مقامات پر ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا اُصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

