میلبورن :آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
جمعرات کو دوسرے ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی کُل وکٹیں 415 ہو گئی ہیں۔
اس تاریخی اعزاز کے ساتھ مچل سٹارک نے پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل سٹارک 415وکٹیں لے کر ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار

