Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    این ایف سی ایوارڈ اجلاس، سندھ اور خیبر پختونخوا نے صوبائی شئیر میں کمی کی مخالفت کردی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: اسلام آباد میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جاری ہے، جس میں سندھ اور خیبرپختوانخوا نے صوبائی شیئر میں کمی کی مخالفت کی ہے۔ ساتھ ہی خیبر پختونخوا نے ساتویں این ایف سی میں سابق فاٹا کی شمولیت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ اور وزرائے اعلی شریک ہیں، جن میں سندھ کے مراد علی شاہ اور خیبر پختونخوا کے سہیل آفریدی بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں صوبوں کے مالیاتی حصے اور آئندہ مالی سال کے حوالے سے اہم فیصلے شامل ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/12/tweeload_xpzncfql.mp4

    خیبر پختونخوا نے اس موقع پر ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں سابق فاٹا کی شمولیت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کا حصہ موجودہ ایک فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کیا جائے۔ صوبے نے اپنے مجموعی شیئر کو 14.62 فیصد سے بڑھا کر 19.62 فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور آئین کے آرٹیکل 161 سے متعلق مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔
    اس کے علاوہ صوبے نے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر ایکسائز ڈیوٹی کے فارمولے میں ترمیم کی سفارش بھی پیش کی اور این ایف سی اجلاسوں کے لیے ماہانہ شیڈول بنانے کا مطالبہ کیا۔
    سندھ اور خیبر پختونخوا نے صوبائی شیئر میں کسی بھی کمی کی مخالفت کرتے ہوئے وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاق اور چاروں صوبوں کو مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ذیلی گروپس کے قیام اور مستقبل کے اجلاس کے شیڈول پر بھی بات چیت کی جائے گی تاکہ مشاورت جلد از جلد مکمل کی جا سکے۔
    ذرائع کے مطابق صوبوں نے این ایف سی ایوارڈ کے مطابق اپنا حصہ لینے کا مطالبہ دہرایا اور کسی بھی کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں صوبوں نے زور دیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر مشاورت جلد مکمل کی جائے تاکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان مالیاتی معاملات شفاف اور منصفانہ انداز میں طے پائیں۔

    Related Posts

    معلوماتی پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘طالبات کا مطالعاتی دوروں کا سلسلہ جاری

    ڈی پی او چکوال نے تھانہ نیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

    سانا کے مرکزی صدر  کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ، اسکالرشپس و عالمی تعلیمی مواقع کے معاہدے

    مقبول خبریں

    سانا کے مرکزی صدر  کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ، اسکالرشپس و عالمی تعلیمی مواقع کے معاہدے

    نوجوان ق ت ل،ایک شخص کی کمرے سے لٹکتی لاش برآمد

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    ایران کے بحرین ،کویت اور امارات میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل ڈرون حملے، فوجی تنصیبات، طیارے تباہ

    ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.