لاہور: مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلوں کا آغاز ہوگیاہے، جو پاکستان کی تاریخ کا پہلا سرکاری آٹزم سکول ہے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن کا عمل شروع کرتے ہوئے والدین کے لیے آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت فراہم کی ہے۔ آٹسٹک بچوں کے والدین فارم AUTISM.PUNJAB.GOV.PK پر جمع کرا سکتے ہیں۔
اس سکول میں 3 سے 5 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن قائم کیا گیا ہے۔ 6 سے 12 سال کے بچے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے بچے سینئر سیکشن میں تعلیم حاصل کریں گے۔ داخلے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔

