سوات: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سوات چارباغ میں ایک پرمسرت ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی کنونشن میں ملک کی معروف ادبی، شعری اور علمی شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا (نارتھ) تھے۔
تقریب میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، شعر و سخن کے رنگ بکھیرے اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حاضرین نے ادبی ماحول اور فکری گفتگو سے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور پاک فوج و فرنٹیئر کور کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کور نے امن و امان اور علم و ادب کے فروغ کے لیے ایک کامیاب اور خوبصورت ادبی کنونشن کا انعقاد کیا۔ اس طرح کی علمی و ادبی سرگرمیاں نوجوان نسل کی تربیت میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں اور معاشرے میں برداشت، ہم آہنگی اور فکری ترقی کو فروغ دیتی ہیں۔ شرکاء نے آئندہ بھی ایسی محافل کے سلسلے کے جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ ادب و ثقافت کی ترویج و ترقی کا سفر مزید مضبوط ہو سکے۔

