Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی ،مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش بالآخر تقریباً 15 گھنٹے بعد تلاش کر لی گئی ہے۔

    کراچی کے ڈپٹی مئیر سلمان مراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے انھیں آگاہ کیا ہے کہ تین سالہ بچے کی لاش مل گئی۔ بچے کی تلاش کا کام گذشتہ رات سے جاری تھا۔اس سے قبل ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا تھا کہ ڈوبنے والا بچہ اپنے والدین کے ساتھ نیپا چورنگی کے نزدیک واقع نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور میں شاپنگ کے لیے آیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ شاپنگ کے بعد فیملی باہر نکلی تو بچہ مین ہول پر چڑھا اور نیچے گر گیا۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیوی مشینری کے ذریعے واٹر چینل کی کھدائی کی گئی تاکہ مزید تلاش کا کام کیا جا سکے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بچے کے والد نبیل نے بتایا تھا کہ وہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں اور اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ شاپنگ کرنے آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی موٹر سائیکل مین ہول کے قریب کھڑی کی تھی، جب وہ شاپنگ کرنے کے بعد باہر نکلے تو بیٹا ہاتھ چھڑا کر بھاگا۔بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں تھا۔ ’میری اکلوتی اولاد تھی، بہت مشکل وقت ہے۔،بچےکی ماں شدت غم سے نڈھال،دہائی نے ہر آنکھ کو نم کردیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/12/tweeload_jy285rh1.mp4

    کل کے افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے آج سٹی کونسل اجلاس کو مختصر رکھا گیا ۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری یہ کوشش تھی کہ آج کے کونسل کے اجلاس میں اسی واقعہ سے متعلق گفتگو کی جائے۔ قانون ساز کونسل ہونے کے ناتے ہم معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر جماعت اسلامی کے دوست تعمیری سیاست پر یقین نہیں رکھتے صرف اور صرف تنقید کی سیاست کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ الزام لگانے سے پہلے یہ نہیں دیکھتے کہ ٹاؤن کس کا ہے اور یوسی کس چیئرمین کی ہے۔ میئر کراچی کے مطابق جماعت اسلامی نے سٹی کونسل کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی نعرے بازی شروع کردی اور وہ پہلے سے ہی سٹی کونسل میں پلے کارڈز اور بینرز لے کر آئے تھے۔

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

    منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی، 4 پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

    جعلی کرنسی استعمال کرنے والے دو ملزم گرفتار

    مقبول خبریں

    اسپین، فرانس اور اٹلی پر روس کرنے والا ہے ہائبرڈ حملہ، سی آئی اے نے کیا الرٹ!

    منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی، 4 پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

    عطائی کے انجیکشن کے بعد نوجوان بے ہوش، 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہوش نہ آیا

    غزہ میں دھماکہ: ڈرون گرنے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے دو اسرائیلی فوجی ہلاک، تمام جنگی ڈرونز گراؤنڈ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

    بلاگ

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.