اسلام آباد :پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر پاکستان کی افتتاحی تقریب کے دوران پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق نے کہا تھا کہ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کو اپنے وطن میں لانا ہمیشہ سے ان کا خواب تھا جو بالآخر پورا ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران 45 سالہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا ’مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ آنسو میرے کیریئر کے لیے ہیں یا بطور صدر چیلنجر کپ کی میزبانی کے لیے ہیں‘۔

