راولپنڈی: ابھرتے ہوئے کرکٹ اسٹار صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ اب وہ ایک کیلنڈر ایئر میں 100 سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔
فرحان نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ کے دوران انجام دیا۔ انہوں نے 177 کے اسٹرائیک ریٹ سے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
Sahibzada Farhan’s unbeaten knock sealed an emphatic Pakistan win in Rawalpindi 👏#PAKvSL 📝: https://t.co/jsaK7fbMC6 pic.twitter.com/lHlHfweFR2
— ICC (@ICC) November 23, 2025
اس کے ساتھ ہی اس سال کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ان کے چھکوں کی کل تعداد 102 ہو گئی، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ ان سے زیادہ چھکے صرف آسٹریا کے کرنبیر سنگھ (122) اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن (103) کے پاس ہیں۔
کرس گیل نے پہلی بار یہ کارنامہ 2011 میں انجام دیا تھا، گیل نے یہ کارنامہ 6 مرتبہ انجام دیا، 2015 میں انہوں نے 135 چھکے لگائے۔
ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے بھی دو بار ایسا کیا۔ انہوں نے 2024 میں 170 چھکے اور 2025 میں 103 چھکے لگائے۔
اب پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک کیلنڈر ایئر میں 100 سے زیادہ چھکے لگانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
آسٹریا کے بلے باز کرنبیر سنگھ نے اس سال 122 چھکے لگائے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن نے 2024 میں 105 چھکے لگائے۔

