Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران پر امریکی حملہ آخری لمحات میں منسوخ

      قطر، العدید ائیر بیس سے سٹریٹو ٹینکر KC-135 طیاروں کی اڑان

      جب شکاری خود شکار بن گیا

       شام میں بڑی فوجی پیش قدمی: ترک اسپیشل فورسز اور شامی فوج کرد علاقوں کی جانب روانہ

      نو فلائی زون کے باوجود دو پراسرار چینی طیارے ایران کے ائیرپورٹ پر اتر گئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راولپنڈی میں قانون کی بالادستی کا نیا باب،، سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کا دبنگ ماڈل،ایف بی آئی کے لیگل اتاشی کا راولپنڈی پولیس کی صلاحیتوں کا اعتراف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :  اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہےراولپنڈی میں حالیہ برسوں کے دوران پولیس کی کارروائیوں نے امن و امان کی کیفیت کو بنیادی سطح پر تبدیل کیا ہے۔ جرائم پیشہ گروہوں، منشیات فروش نیٹ ورکس، غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور سنگین وارداتوں میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف آپریشنز ایک جامع حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جن کی قیادت سی پی او سید خالد ہمدانی کر رہے ہیں۔شہر میں لینڈ مافیا برسوں سے انتظامی نظام کیلئے ایک بڑا چیلنج رہا، مگر موجودہ دور میں اس گروہ کے خلاف وہ کارروائیاں کی گئیں جنہوں نے ان کے اثر و رسوخ کو واضح طور پر کمزور کیا۔ دباؤ، ایماندار پولیس افسران سیاسی سفارشات اور طاقتور گروپوں کے اثرات کے باوجود سی پی او خالد ہمدانی نے لینڈ مافیا کے خلاف مہم نہ صرف جاری رکھی بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کیے۔ شہری علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں نے انتظامی شفافیت اور قانون کی بالادستی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا، جس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف اسی تسلسل میں کارروائیوں کے دوران 310 سے زائد بڑے گینگز کو توڑا گیا۔ متعدد مقابلوں میں کئی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا مگر پولیس نے کسی مرحلے پر دباؤ قبول نہیں کیا۔ جرائم میں ریکارڈ کمی خصوصاً کار اور موٹر سائیکل چھیننے، سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کے واقعات میں نمایاں کمی—اس مربوط حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ برس کی نسبت موجودہ سال میں جرائم کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ ہونا پولیس کی مؤثر نگرانی کا سیدھا ثبوت ہے۔ منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں بھی اسی ماڈل کی ایک مضبوط کڑی ہیں۔ بڑے سپلائرز کی گرفتاری، بھاری مقدار میں ہیروئن آئس و دیگر اقسام کی برآمدگی، اور لیڈی سپلائرز سمیت درجنوں افراد کو عدالتوں سے سزائیں دلوانا اس بات کی عملی تصویر ہے کہ پولیس نے گرفتاری سے آگے بڑھ کر قانونی عمل کو بھی مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت یہ مہم مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، خصوصاً افغان باشندوں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں۔ شناختی دستاویزات کے بغیر مقیم متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کو ان کے ملک واپس بھجوایا گیا۔ شہر میں غیر قانونی قیام کے خاتمے کیلئے مزید آپریشنز بھی جاری ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر پولیس کی کارکردگی کا اعتراف اس ادارے کیلئے ایک مضبوط حوالہ بن چکا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے لیگل اتاشی کی جانب سے وجیہہ سواتی کیس میں بہترین تفتیش اور سزایابی پر تعریفی اسناد کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس کے آپریشنل اور تفتیشی معیارات عالمی سطح سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ فورس کے اندر شہداء اور غازیوں کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس کی شمولیت بھی نمایاں ہے۔ یہ اقدامات اس اصول کی نمائندگی کرتے ہیں کہ پولیس اپنے اہلکاروں کی قربانیوں کو ادارہ جاتی سطح پر محفوظ رکھتی ہے۔ اسی طرح کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرامز، تربیتی کورسز اور نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ بیجز نے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا نیا رشتہ قائم کیا۔ مجموعی طور پر راولپنڈی پولیس کی موجودہ پالیسی ایک ایسے انتظامی ماڈل کی تصویر ہے جو سختی، شفاف کارروائی، قانونی عمل کی پابندی اور کمیونٹی شمولیت کے امتزاج سے شہر کو ایک محفوظ اور بہتر سمت دے رہا ہے۔ جرائم میں واضح کمی، لینڈ مافیا کی کمر ٹوٹنا، منشیات فروش نیٹ ورکس کا خاتمہ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی، اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اعتراف—یہ سب مل کر ثابت کرتے ہیں کہ شہر اب ایک زیادہ مضبوط اور منظم سیکیورٹی فریم ورک کے تحت کھڑا ہے۔

    Related Posts

    غفور انجم کا اچانک تبادلہ، مرزا ساجد بیگ اڈیالہ جیل کے نئے سپرنٹنڈنٹ مقرر، نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا

    امریکا پاکستان کے امیگرنٹ ویزے جلد بحال کرے گا، حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    مقبول خبریں

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    2026 کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سال، تین عالمی کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے کھیلا جائے گا

    بلاگ

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    بے زبانوں پر ظلم،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.