کراچی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ الرشید کراچی میں طلباء اور اسکالرز کے ساتھ خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی ہے۔
جامعہ الرشید نے نوجوانوں نے عہد کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے اور افواہوں کا شکار نہیں ہوں گے اور پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ اس کا مقابلہ کریں گے کیونکہ قوموں کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
اس موقع پرمفتی عبدالرحیم نے کہا کہ یہ دور جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید علوم میں مہارت حاصل کریں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ موثر جواب دے رہی ہے۔ طلباء اور سکالرز نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔مسلح افواج اور قوم ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور نوجوان اس اتحاد کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلباء اور اسکالرز نے کہا کہ آج کے کھلے اجلاس نے تمام خدشات اور غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے اور غلط معلومات کے مسئلے کو حل کیا ہے۔شرکاء نے کہا کہ یہ سیشن فوج اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔طلباء نے کہا کہ براہ راست سوال و جواب کے سیشن نے ان کے تمام شکوک و شبہات کو دور کیا، اور کئی اہم تصورات کو سمجھنے میں ان کی مدد کی۔
سیشن کے اختتام پر طلباء اور سکالرز نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور قوم سے اپنی محبت اور پاک فوج کے لیے اپنی حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔

