Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایس ایس پی محمد نوید کا کھلا انصاف،، شہری پہلی بار خود فیصلوں کے گواہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: اسد مرزا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    یہ لاہور کی وہ تصویر ہے جو کبھی صرف مثالی کہانیوں میں ملتی تھی، جہاں پولیس اسٹیشنوں کے در و دیوار پر لٹکی ہدایات ہوا میں لہراتی تو تھیں مگر ان کا مقصد شاید صرف دیواریں بھرنا ہوتا۔ فائلیں دھول میں اٹی ہوئی، سائلین کی آہیں دبتی ہوئی، اور انصاف کسی ایسے خواب کی طرح جس کی تعبیر برسوں بعد بھی نہ مل سکے۔ مگر اب جیسے شہر کی فضا نے نیا رخ لے لیا ہو۔ انویسٹی گیشن پولیس میں ایک ایسی تازگی محسوس ہو رہی ہے جیسے کوئی بند کمرہ یکایک روشن ہو جائے، دھوپ اندر آ کر فرش پر چمکنے لگے اور زنگ آلود امیدوں پر نیا رنگ چڑھ جائے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید نے صرف اپنا دفتر وسیع نہیں کروایا، ایک سوچ وسیع کی ہے۔ اُن کے دفتر کی کھلی جگہیں محض اینٹوں کا اضافہ نہیں۔ یہ وہ علامت ہے جس نے برسوں کے ستائے سائلین کو پہلی بار یہ احساس دلایا ہے کہ انصاف کسی بند دروازے کے پیچھے نہیں بلکہ ان کے سامنے بیٹھ کر کیا جاتا ہے۔ پہلے جس چھوٹے سے کمرے میں ایک ہی شخص کی دبی دبی آواز بمشکل سنی جاتی تھی، آج اسی جگہ پر درجنوں شہری ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھتے ہیں کہ ان کی فائلیں دفتری درازوں میں گم ہونے کے بجائے فیصلوں میں ڈھل رہی ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/ssp-nacvid.mp4

    تبدیلیٔ تفتیش بورڈ کی حالیہ کارروائی نے اس نئے دور کی بنیاد کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ قتل، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت اور چوری جیسے 34 مقدمات ایک ہی نشست میں زیر بحث آئے—یہ معمول کی بات نہیں۔ برسوں سے انصاف کے صحرا میں بھٹکنے والے مدعی جب ایک ہی دن میں سنے جاتے ہیں، تو وہ صرف مقدمات نہیں ہوتے، وہ انسانی زندگیاں ہوتی ہیں جن کے کندھوں سے بوجھ اُترتا محسوس ہوتا ہے۔ ارشد عباس کی آنکھوں میں شاید پہلی بار روشنی لوٹی، شہناز کوثر کی تھکی ہوئی آواز میں زندگی کی جھلک آئی، محمد اکرم کے لہجے سے خوف کی گرفت کم ہوئی اور محمد ناصر نے ایسا محسوس کیا کہ اس کا انتظار بے مقصد نہیں تھا۔ مگر انصاف کا سفر صرف سننے پر ختم نہیں ہوتا—اصل لڑائی احتساب کی ہوتی ہے۔ پولیس محکمے کی وہ کالی بھیڑیں جو شہری کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ بنتی ہیں، اب ان کے گرد دائرہ تنگ ہونے لگا ہے۔ 41 شوکاز نوٹسز کی ایک ہی دن میں سماعت، چار اہلکاروں کی برطرفی، کئی کی تنزلیاں، سروس ضبطگیاں، اور پورے سال کے 1132 شوکاز، یہ محض ایک لسٹ نہیں، یہ وہ ارتعاش ہے جس نے پولیس کے اندر موجود جمود کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ برسوں سے دیمک کی طرح ادارے کو چاٹنے والی خامیاں اب کٹنے لگ گئی ہیں، اور اس کٹائی کا اثر پورے محکمے میں محسوس ہو رہا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/navid-1.mp4

    یہ تبدیلی صرف پولیس لائنز کی حد تک محدود نہیں۔ شہر کے چوراہوں، گلیوں، تھانوں اور عدالتوں میں گفتگو بدل رہی ہے۔ چائے کے ہوٹلوں پر سرگوشیوں کا انداز مختلف ہے۔ لوگ حیرت سے کہتے ہیں، لگتا ہے اب واقعی کچھ ہونے لگا ہے۔یہ جملہ، جو کبھی طنز سمجھا جاتا تھا، آج امید کی شکل اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایس ایس پی محمد نوید کا یہ اعلان کہ میرے دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں۔ اب کوئی رسمی اعلان نہیں لگتا۔ یہ دروازے واقعی کھل رہے ہیں، اور ہر دستک اب فیصلہ بن رہی ہے، دھول بھری فائل نہیں۔
    انصاف کا راستہ کبھی ہموار نہیں رہا۔ یہ پیچ در پیچ راستہ ہے، جس میں کبھی موڑ حیران کرتے ہیں اور کبھی گلیاں مایوس۔ مگر جب اسی راستے پر کھڑے محافظ بیدار ہوں، جب تفتیش کتابی نہیں بلکہ عملی انصاف کا نمونہ بن جائے، اور جب شہری کی دہائی کو محض ایک کاغذ نہ سمجھا جائے۔ تب ناممکن کے راستے بھی قدموں تلے آ جاتے ہیں۔ لاہور کی انویسٹی گیشن پولیس آج اسی مقام پر کھڑی ہے۔ جہاں امید صرف نعرہ نہیں، ایک عمل ہے۔ اگر یہ رفتار برقرار رہی تو ممکن ہے آنے والا دور پولیس کو خوف یا بداعتمادی کی علامت کے بجائے اعتماد اور انصاف کی مثال بنا دے۔ اور یہ وہ لمحہ ہو گا جب لاہور کے لوگ کہیں گے۔ کبھی ایک وقت تھا جب پولیس نے واقعی اپنے شہریوں کو اپنا سمجھا تھا اور ہم نے بھی انہیں اپنا مان لیا تھا۔

    Related Posts

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    فی الوقت مکہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ”یہی بچا ہے کہ میری زبان کھینچ لیں“ صحافی بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن توسیع

    مقبول خبریں

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    فی الوقت مکہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ”یہی بچا ہے کہ میری زبان کھینچ لیں“ صحافی بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن توسیع

    اہلیہ پر مبینہ تشدد کیس: ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.