Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ورلڈ بنک کی ڈائریکٹر نے وزیراعلی پنجاب کو “کلائمیٹ لیڈر“ قرار دیدیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برازیل:ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو "کلائمیٹ چینج وارئیر” اور "کلائمیٹ لیڈر” قرار دے دیا۔
    برازیل میں کاپ کانفرنس کےدوران وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔
    ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے دوران ملاقات گفتگومیں کہا ہے کہ "مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ‘کلائمیٹ چینج وارئیر’ بن کر ابھری ہیں،”۔
    عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دے دی جبکہ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ویلیری ہیکی نے وزیراعلی کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/mns.mp4

    ویلیری ہیکی نے کہا کہ ستھرا پنجاب، اے کیوآئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں، ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ایک خاتون وزیراعلی کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں جس پر خوشی ہے۔
    وزیراعلی مریم نوازشریف سے ویلیری ہیکی نے ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور پنجاب میں وزیراعلی مریم نوازشریف کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔
    وزیراعلی مریم نوازشریف کی تقریر کے نکات کو سراہتے ہوئے ویلیری ہیکی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو اُن کی تقریر کے تین اقتباس بھی سنائے۔ان کاکہنا تھا کہ آپ کا یہ جملہ مجھے بہت پسند آیاکہ ’’کاپ30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم وارادے کے عہد کے طورپر یاد رکھا جانا چاہیے‘‘، ویلیری ہیکی کا کہنا تھا کہ آپ نے درست کہا کہ ’’گلوبل سائوتھ احتجاج نہیں، بامقصد آوازبن کر سامنے آیا ہے‘‘  جبکہ آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے ‘‘۔
    انہوں نے قراردیا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے آپ کے منصوبے متاثر کن ہیں جبکہ پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کئے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔
    اس موقع پروزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب کے دورے کی دعوت ویلیری ہیکی نے قبول کرلی۔
    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزرا راناسکندر اور ذیشان رفیق ,چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، چیئر مین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف ڈی جی ای پی اے عمران حامدبھی ملاقات میں موجود تھے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ چیمبر کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے میلے، نمائش اور وفود کا اہم اجلاس

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے زیر اہتمام کیپٹن حافظ ضیاء اللہ شہید کی یاد میں ریفرنس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.