Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سگنل آئیں گے ہر جگہ، اب آئی فون ہی سیٹلائٹ فون ہوگا، ایپل کمپنی نے کام شروع کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا :صحرا ہو یادریا، پہاڑ ہوں یا خلا۔۔۔ اب سگنل آئیں گے ہر جگہ۔۔آئی فون جلد سٹیلائٹ فون کے طور پر کام کرے گا، ایپل نے نئی سٹیلائٹ ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا۔
    ایپل ایسی نئی سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے جو آئی فونز کو موبائل نیٹ ورک کے بغیر بھی کام کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔ حال ہی میں ایپل نے بتایا کہ صارفین ہنگامی حالات کے علاوہ بھی جلد ہی بغیر انٹرنیٹ یا سیلولر سروس کے پیغامات بھیج اور وصول کر سکیں گے، یعنی وہ “آف دی گرڈ” بھی رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

    دی ورج کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آئی فونز میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے ذریعے ایپل میپ اور میسیجز کی خدمات دستیاب ہوں، تاکہ صارفین بغیر سگنل کے بھی راستہ دیکھ سکیں یا پیغامات بھیج سکیں۔
    یہ اقدام آئی فونز کو دور دراز علاقوں یا ہنگامی حالات میں زیادہ مفید بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایپل پہلے ہی ’ایمرجنسی ایس او ایس کے ذریعے سیٹلائٹ‘ کی سہولت فراہم کر چکا ہے، جو صارفین کو اس وقت ریسکیو ٹیموں سے رابطہ کرنے میں مدد دیتی ہے جب سیلولر سروس دستیاب نہ ہو۔ یہ فیچر آئی فون 14 کے ساتھ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ بعد میں ایپل نے ایسے علاقوں میں پھنسے ہوئے ڈرائیورز کے لیے روڈ سائیڈ اسسٹنس بھی شامل کی۔
    اس مقصد کے لیے ایپل کی اندرونی سیٹیلائٹ کنیکٹیویٹی گروپ نئی ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے جو آئی فونز کو براہ راست سیٹلائٹس سے جوڑے گی۔ یہ ٹیم گلوبل اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہے، جو موجودہ ایس او ایس فیچرز فراہم کرتا ہے۔
    ایپل کی توجہ فی الحال، صارفین کو سیٹلائٹ سے کنیکٹ ہونے کے لیے آئی فون کو آسمان کی طرف موڑنا پڑتا ہے۔ آئندہ نظام میں یہ قدم ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ ڈیوائس جیب، کار یا بیگ میں رکھنے کے باوجود کنیکٹڈ رہے۔
    اگلی نسل کے آئی فونز میں 5 جی این ٹی این کی سپورٹ بھی شامل ہو سکتی ہے، جو موبائل ٹاورز اور سیٹلائٹس کو ملا کر زیادہ وسیع اور مضبوط کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.