کوئٹہ: افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو فرنٹیر کور ہیڈکوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور بھی افغان دہشتگرد نکلا۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے اس افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔ اس حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
ایف سی ہیڈکوارٹر (نارتھ) پر یہ حملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشتگردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

