لاہور:پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے وظیفہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہمت کارڈ رکھنے والے افراد کو ہر 3 ماہ بعد ساڑھے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ نابینا افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے اور ان کے لیے وہیل چیئرز بھی مہیا کی جائیں گی۔
خصوصی افراد اپنا ’’سپیشل پرسن‘‘ شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔ امداد کے خواہش مند اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

