اسلام آباد:چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ “کمانڈر آف ڈیفنس فورسز“ کا عہدہ تشکیل دینے کا فیصلہ،وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم ترامیم کی منظوری دی گئی۔
سینئر صحافی عامر الیاس رانا( تمغہ امتیاز) نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے نکات میں میں آئینی کورٹ بنانے ،ججز کی ٹرانسفر اور آرٹیکل 243میں تبدیلی ہوگی،جبکہ 27ویں ترمیم میں آئین کی مختلف شقوں میں کل 46ترامیم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق آرمی ،ایئرفورس اورنیوی کے بعد اب چوتھی فور س” آرمی راکٹ فورس“ (اے آر ایف سی) ہوگی،
چیف آف آرمی سٹاف ”کمانڈر آف ڈیفنس فورسز“ بھی کہلائیں گے۔
تمام کوآرڈینیشن چیف آف آرمی سٹاف خود بلحاظ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کیاکریں گے۔راکٹ فورس میں اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن ( ایس پی ڈی)بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی ڈی پہلے چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کے ماتحت کام کرتی تھی اب چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کاعہدہ ختم ہوجائے گااوراس کی جگہ اب کمانڈر آف ڈیفنس فورسز آجائے گا۔
کابینہ کے اجلاس سے آج منظوری کے بعد ترامیم کو سینٹ اجلاس میں پیش کیاجائے گا جبکہ سینٹ میں پیش کرنے کے بعد سینٹ اورقومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی قائم ہوجائے گی جواس پر غور کرے گی۔
کمیٹی تمام ترامیم پر اپنی رپورٹ دے گی کمیٹی میں مختلف نمائندوں کوخصوصی طور پر شامل بھی کیاجائے گا۔


