لاہور (بے نقاب TV)بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات "پرکاش پرو” پر بھارت سے 1796 سکھ یاتری آج اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے… لیکن اس تاریخی موقع پر ایک سنگین خطرے کی گھنٹی بھی بج گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پاکستان دشمن نیٹ ورکس سکھ یاتریوں پر حملے کی خوفناک سازش کر رہے ہیں — مقصد صرف ایک: پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنا!
جتھے دار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی حکومت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویزے تو دے دیئے گئے مگر کرتارپور راہداری ابھی تک مکمل طور نہیں کھولی گئی۔ ان کے الفاظ میں،
“یہ صرف راستہ نہیں یہ دلوں کے درمیان پل ہے… جو اب بھی بند رکھا گیا ہے۔“
دوسری جانب خفیہ رپورٹس کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
تمام حساس پوائنٹس پر اضافی نفری، خفیہ کیمرے، اور انٹیلی جنس کوریج بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کہتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کسی بھی وقت بھڑکانے والی کارروائی کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کے مذہبی رواداری کے کردار کا بھی امتحان ہے — اور یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ پاکستان اپنے مہمانوں کی حفاظت کیلئے ہر حد پار کرے گا۔ سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب اور دیگر مقدس گردواروں میں حاضری دیں گے جبکہ پسِ پردہ امن کے دشمن ان لمحوں کو خون آلود کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں واضح کر چکی ہیں۔ سازش کرنے والے ناکام ہوں گے — یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی وار برداشت نہیں کیا جائے گا۔

