لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سموگ نگرانی و پیشگی نظام کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقوں لدھیانہ، جالندھر، امرتسر اور ہوشیار پور سے آنے والی ہوائیں لاہور، قصور، ساہیوال، فیصل آباد اور ملتان کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اے کیو آئی 330 سے 360 تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو رات 12 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور شام 7 بجے کے بعد گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ای پی اے نے آلودگی پھیلانے والے ایک صنعتی یونٹ کو دوبارہ سیل توڑنے پر مسمار کر دیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 41 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز فعال کر دیے ہیں جبکہ ڈرون اسکواڈز کی تعیناتی اور موٹرویز کے اطراف 3 کلومیٹر سموگ فری زون قائم کیا گیا ہے۔

