لاہور: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق عباسی صاحب کو سینے میں شدید درد اور بے چینی کی حالت میں ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں کارڈیالوجی ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی۔
شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 شریانوں کی بندش کے باعث ان کے دل میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے بتایا ہے کہ سابق وزیاراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کررہے ہیں
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں رکھا ہے اور ہر لمحہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

