Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

      چانددیکھنے کا جھگڑا ختم، محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت کا سالانہ کیلنڈر جاری کردیا

      پاکستان ریلوے کی تباہی کی اصل داستان،، بوگس الاٹمنٹ اسکینڈل نے نظام کی جڑیں ہلا دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیل کی ناجائز کھدائیاں ، مسجد اقصیٰ کے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا، یروشلم گورنریٹ

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یروشلم :یروشلم انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد اور قدیمی شہر میں جاری کھدائیاں مسجد کے بعض حصوں کے انہدام کا سبب بن سکتی ہیں۔
    گورنریٹ کے مطابق ان کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو نقصان پہنچنے اور مقدس مقام کے ارد گرد موجود قدیم عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
    یروشلم گورنریٹ کے مشیر معروف الرفاعی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کئی برسوں سے زیرِ زمین کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب ان سرنگوں کو اس طرح بڑھایا جا رہا ہے کہ وہ ارد گرد کی یہودی بستیوں کو آپس میں جوڑ سکیں۔ ان کے بقول یہ کارروائیاں مسجد اقصیٰ کی ساخت کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں اور کسی بھی وقت اس کے کچھ حصے منہدم ہو سکتے ہیں۔
    الرفاعی نے مزید کہا کہ یہ کھدائیاں محض آثار قدیمہ کے نام پر نہیں بلکہ اسرائیل کے سیاسی مقاصد کے تحت کی جا رہی ہیں، تاکہ مسجد اقصیٰ کے موجودہ اور طے شدہ جمود کو تبدیل کیا جا سکے۔ ان کے مطابق اسرائیل ایک پرانے منصوبے پر عمل کر رہا ہے جس کے تحت مسجد اقصیٰ کے قریب سے ایک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی اور ایک پل بنا کر اناتا جنکشن کو حزمہ چیک پوائنٹ سے جوڑا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے فلسطینیوں کی املاک، تعلیمی ادارے اور مذہبی مقامات سب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں علاقے میں دھاوا بول کر مسماری کے نئے احکامات تقسیم کیے ہیں، جن میں ورکشاپس، فیکٹریوں اور دھاتی فرنیچر بنانے والے کارخانے شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ تمام کارروائیاں فلسطینی شناخت اور مذہبی آثار مٹانے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
    دوسری جانب، جمعرات کی صبح یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے فوجی تحفظ میں مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق درجنوں آباد کار مسجد کے صحن میں داخل ہوئے، جو فلسطینیوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی ایک دانستہ کوشش تھی۔
    اس دوران اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ جانے والے مسلمانوں پر نگرانی سخت کر دی ہے۔ شہر کے مختلف داخلی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مسجد کے دروازوں پر چیکنگ اور پابندیاں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
    یروشلم گورنریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے اور اسرائیل کو ان کارروائیوں سے روکے جو بین الاقوامی قوانین اور مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کے قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ گورنریٹ کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مسجد اقصیٰ اور اس کے اردگرد کے تاریخی ڈھانچوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    Related Posts

    امریکا نے گرین کارڈ ہولڈرز کے بھی ملک میں داخلے پربڑی پابندی عائد کردی

    شائننگ انڈیا کا نعرہ بھارت کے مظلوم کسانوں کے خون تلے دب گیا

    5سال بعد چین بھارت براہ راست فضائی رابطہ بحال

    مقبول خبریں

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پنجاب حکومت کا احسن اقدام، امام مسجد کو 10 ہزار ماہانہ سرکاری تنخواہ ملے گی،مساجد کی تعمیر وترقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی امریکا سے گرفتار، ڈی پورٹیشن کے بعد ہریانہ منتقل

    جاتی عمرا میں وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.