Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روسی فوج اور دفاعی صنعت سے وابستہ تین بھارتی کمپنیوں پر عالمی پابندیاں عائد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیلجئیم :یورپی یونین نے روس پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے بھارت کی تین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ روسی فوج یا دفاعی صنعت سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر وابستہ ہیں۔ یہ اقدام یورپی یونین کے 19ویں پابندی پیکیج کے تحت کیا گیا ہے، جو یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے دنیا بھر کی 45 کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کیں، جن میں ہندوستان کی تین کمپنیاں ایروٹرسٹ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایسینڈ شری انٹرپرائیزز اور شری انٹرپرائیزز۔ ان میں سے دو کمپنیاں ہوابازی کے شعبے سے منسلک ہیں، جبکہ تیسری ایک عام تجارتی ادارہ ہے۔
    یورپی یونین کے مطابق ایروٹرسٹ ایوی ایشن روسی فوج کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔ یہ کمپنی ہوابازی کے پرزے اور تکنیکی آلات کی سپلائی میں سرگرم بتائی جاتی ہے۔ اسی طرح ایسینڈ ایوی ایشن پر الزام ہے کہ اس نے برآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کی اور روس سے متعلق مصنوعات کی ترسیل میں کردار ادا کیا۔ تیسری کمپنی شری انٹرپرائیزز پر الزام ہے کہ اس کے روسی فوجی اداروں سے براہ راست کاروباری روابط ہیں۔
    یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان 45 اداروں پر لگائی گئی پابندیاں ان کمپنیوں کو نشانہ بناتی ہیں جو کمپیوٹر نیومیرکل کنٹرول (سی این سی) مشین ٹولز، مائیکرو الیکٹرانکس، بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز) اور دوسری جدید ٹیکنالوجی اشیا کی ترسیل کے ذریعے روسی دفاعی صنعت کی مدد کر رہی تھیں۔
    ان پابندیوں کے تحت متعلقہ کمپنیوں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے، مالی لین دین پر پابندی ہوگی اور ان کے نمائندوں پر یورپی ممالک کا سفر ممنوع قرار دیا جائے گا۔ یورپی یونین کے مطابق یہ کمپنیاں روسی معیشت کو جنگی مقاصد کے لیے مضبوط کرنے میں مدد کر رہی تھیں، جس سے یوکرین کے خلاف حملوں کو تقویت مل رہی ہے۔
    یورپی یونین نے مزید بتایا کہ ان 45 کمپنیوں میں سے 17 روس سے باہر کی ہیں — ان میں 12 چین اور ہانگ کانگ کی، 3 بھارت کی اور 2 تھائی لینڈ کی کمپنیاں شامل ہیں۔ چین کی کمپنیوں پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے روس کو تیل، کیمیکل اور دوہرے استعمال کی اشیا فراہم کر کے پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔
    بھارتی حکومت یا متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے بھی روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر سخت پابندیاں لگائی تھیں، جس پر ماسکو نے اسے ’’جنگی اقدام‘‘ قرار دیا تھا۔ اب یورپی یونین کے تازہ اقدام سے روس پر دباؤ مزید بڑھنے کے امکانات ہیں، لیکن اس کے اثرات بھارت اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

     

    Related Posts

    ہندوستان میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں نشانے پر؛ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    مقبول خبریں

    ہندوستان میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں نشانے پر؛ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.