لاہور:(حافظ نعیم سے ) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی اجازت دینگے نا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے دینگے۔ایک انتہا پسند جماعت کے مقدر کافیصلہ کچھ دیر میں وفاق کرے گا۔
وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کادرس دیتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں اس وقت10لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے28اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کردیے گئے ہیں۔اب کوئی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔جن اسلحہ ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھا ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔
511اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی،90اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے،
انہوں نے بتایا کہ غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے املاک کو جلایا۔مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا،پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں چھینی گئیں۔شہری املاک کو نقصان پہنچایاگیا،گاڑیوں کو آگ لگائی گئی،
انہوں نے خبردار کیا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر بھی سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف خطبات جمعہ اور اذان کیلئے ہوگامذہبی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد شیئر کیا گیا۔یہ کیس کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی باشندوں کی اطلاع یا انتہا۔پسند جماعت سے متعلق اطلاع دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا۔انتہا پسند جتھوں کی تشہیر پر مکمل۔طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کسی بھی طور احتجاج کی کال دینا یا اشتعال انگیزی کرنے والوں کیخلاف پرچے کٹیں گے۔کوئی مزہب اور تعلیمات عام لوگوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے آگاہ کیا کہپر امن غزہ مارچ میں پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیاگیا، کوئی مسجد بند نہیں ہے۔پچھلی بار ٹی ایل پی والے آئے تھے تو پولیس سے اسلحہ گاڑیاں گنز اور گیس کی گنز بھی چھینیں گئیں۔دوہزار گیارہ میں تین ہزار سے زائد ٹیر گیس ، تئیس ٹیر گیس کی گن اور ایس ایم جی گیارہ رائفلز چھینی گئیں۔پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں ٹی ایل پی کے قبضہ سے ہر طرح کی گولیاں برآمد ہوئیں۔
ایک سو ستانوے ہیلمٹ، ایک سو تیس شیٹس، ایک ٹئیر گیس گن اور تیس سے زائد ٹئیر گیس چھینی گئیں ۔ٹی ایل پی کے ایک سو اکسٹھ جیل، ایک سو نوے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے غیر قانونی اسلحہ پولیس کو دیدیں وگرنہ سخت ایکشن ہوگا۔
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ی پھیلانے میں پچہتر سوشل میڈیا لنکس، ایک سو سات بچوں کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے پر پکڑا گیا ہےغیر قانونی شہریوں کیخلاف کومبنگ آپریشن شروع ہو چکے ہیں
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ“ پرامن“ لوگوں نے سیف سٹی کے کیمروں پر حملہ کیا۔۔ یہ شاطر کرمنلز ہی کرتے ہیں، عظمی بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ غیر قانونی باشندوں یا ٹی ایل پی کے شر پسند افراد کے خلاف ون فائیو پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اطلاع دہندہ کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران اسلحہ اور اس اسلحہ سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی فوٹیجز بھی دکھائیں۔
انہوں نے انتہاپسندوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے دوبارہ معرکہ آرائی کرنے کی کوشش تو پھر وہ ناکام ہوں گے۔تمام ڈسٹرکٹس میں امن کمیٹیاں فعال کی جائیں گی۔اس حکومت نے جو بھی فیصلہ لیا تجاوزات ہوں یا مہنگائی ہوپیچھے نہیں ہٹی، اللہ نے مریم نواز کو اچھے فیصلہ کرنے کی توفیق دی وہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کروانا جانتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی پر لوگ بات کرتے گھبراتے تھےلیکن اس حکومت نے اس کے خلاف ایکشن لیا۔رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے۔دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔
عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے پی وزیر اعلی اڈیالہ کے مجاور ہیں اور ٹک ٹاک پر بانی کی تصاویر صاف کررہے ہیں۔چپلیں بنوا رہے ہیں ان لوگوں کی یہی سوچ ہے۔
انتہا پسند جماعت کا فیصلہ وفاق کچھ ہی دیر میں کردے گا، کسی کو پنجاب کا امن خراب نہیں کرنے دینگے، عظمی بخاری

