لاہور: (خصوصی رپورٹ )کاہنہ میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کر کے فرار ہونے والے میں مدرسے کا معلم ابوبکر کے نیفے میں پستول چل گیا۔
رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کرکے فرار ہونے والے معلم ابو بکر کو سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم کا اپنا پسٹل نیفے میں چل گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
یادرہے قاری ابوبکر کے خلاف اس سے قبل بھی کاہنہ میں اسی جرم میں مقدمہ درج ہے اس حوالے سے پولیس نے جب مدرسے جا کر پوچھ گچھ کی تب علم ہوا کہ مدرسے کے بہت سے طلبا قاری کی درندگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ملزم خواتین کو بھی ہراساں کرتا تھا۔

