Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ زلمی نے 8 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔

    حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیے گئے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، محمد حارث 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی دوسری وکٹ 7 کے اسکور پر اس وقت گری جب کپتان بابر اعظم شارٹ مارنے کے چکر میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

    پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 33 اور چوتھی وکٹ 40 رنز پر گری، کوشال مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےتاہم پانچویں وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کو فتح کی لکیر عبور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ایرون ہارڈی نے دباؤ کی صورتحال میں 36 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، وہ 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پشاور زلمی کے خلاف  حیدرآباد کنگزمین  مشکلات کا شکار ہوگئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔

    حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے  فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

    زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔پشاور زلمی اس میچ میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اتری ہے۔ ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 میچز جیتے اور صرف ایک میں شکست کھائی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

    کپتان بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر بھی ہیں، جبکہ کوشل مینڈس کے ساتھ ان کی جوڑی ریکارڈ کے قریب پہنچ چکی ہے۔بولنگ میں سفیان مقیم 21 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ فاسٹ بولر ناہید رانا کی واپسی نے ٹیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    سپر سنڈے کا سُپر فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں ہاؤس فل ہوگیا جبکہ میچ دیکھنے کےلئے وزیراعظم شہباز شریف بھی پہنچے ، ٹاس سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی

    Related Posts

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    مقبول خبریں

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.