Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حماس جنگ بندی پر نہ مانی تو صفحہ ہستی سے مٹادینگے، ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ حماس کو اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کا ایک موقع دیں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ،امریکی صدر،حماس،اسرائیل،غزہ،جنگ بندی،وائٹ ہاؤس،آسٹریلوی وزیراعظم،اسرائیلی وزیراعظم،بنیامین نیتن یاہو،غزہ،
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البینیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ بہت اچھے رہیں گے، وہ اچھا برتاؤ کریں گے، وہ مہذب رہیں گے۔اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم جائیں گے اور اگر ضروری ہوا تو ہم انہیں صفحۂ ہستی سے مٹا دیں گے۔ انہیں صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا، اور وہ اس بات سے واقف ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/trump-about-hamas.mp4

    صدر ٹرمپ کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب ان کے دو سینیئر ایلچیوں کی ہفتے کے اختتام پر ہونے والی پرتشدد واقعات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی۔ یہ واقعات اُس نازک جنگ بندی کو تباہ کر دینے کی دھمکی بن کر سامنے آئے جسے امریکی صدر نے تقریباً دو ہفتے قبل طے کروایا تھا۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم زور دے کر کہا کہ امریکی افواج حماس کے خلاف شامل نہیں ہوں گی، اور بتایا کہ درجنوں ممالک جو غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت پر متفق ہوئے ہیں، وہ خوشی سے (غزہ کے) اندر جانا چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر میں کہوں تو اسرائیل دو منٹ کے اندر اندر داخل ہو جائے گا۔ لیکن ابھی ہم نے ایسا نہیں کہا۔ ہم اسے تھوڑا موقع دیں گے، اور امید ہے کہ تشدد کچھ کم ہوگا۔ لیکن ابھی آپ جانتے ہیں، وہ لوگ پرتشدد ہیں۔
    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حماس اب کہیں زیادہ کمزور ہے، خاص طور پر اس وجہ سے کہ خطے میں اس کے حمایتی ایران کی جانب سے اب مداخلت کرنے کا امکان کم ہے، جو اس برس کے اوائل میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد اور بھی غیرمتوقع ہو گیا ہے۔

    Related Posts

    ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون،”وقت تیزی سے نکل رہا ہے، ایران جلد فیصلہ کرے ورنہ کچھ نہیں بچے گا”

    وائٹ ہاؤس پر شہدکی مکھیوں کا دھاوا! صحافیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    مقبول خبریں

    مسلم لیگ ن کی ایم پی اے دوران ورزش سر پر راڈ لگنے سے زخمی

    ایک اور عالمی اعزاز ،کنگ بابر کے نام

    ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون،”وقت تیزی سے نکل رہا ہے، ایران جلد فیصلہ کرے ورنہ کچھ نہیں بچے گا”

    وائٹ ہاؤس پر شہدکی مکھیوں کا دھاوا! صحافیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.