Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا جب کہ گرفتار خودکش بمبار نے ہوشربا انکشافات کردیے ہیں۔

    اتوار کو گرفتار خودکش بمبار نے ہوشربا انکشافات کر کے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے اور ثابت ہوا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ( ساؤتھ ) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا، گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی۔

    گرفتار خود کش بمبار افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے، گرفتار خود کش بمبار کے اعترافی بیان میں ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے، خودکش بمبار نعمت اللہ قندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کر رہا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/tweeload_cbj9hjez.mp4

    گرفتار خود کش بمبار کے اعترافی بیان میں ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آ گئے، خودکش بمبار نعمت اللہ کندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کر رہا ہے اور افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار نعمت اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ مدرسہ میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد جائز ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔

    خودکش بمبار نے کہا کہ پھر لالے ژے کے علاقے بروند (جنوبی وزیرستان) گئے جہاں طالبان کا مرکز تھا، ہمارا کمانڈر عمر حماس تھا جو خودکش حملوں کی تربیت دیتا تھا۔

    مزید بتایا کہ خودکش حملے کی تربیت 3 ماہ تھی، میں نے ایک ہفتہ کی تربیت لی، تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے اور یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اورفوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے۔

    خود کش بمبار نے مزید بتایا کہ ہمارے گروپ میں 20 نوجوان شامل تھے جن کی عمریں 18، 20 اور 22 سال تھی۔

    خودکش بمبار نے کہا کہ میں نے تربیت کے دوران وہاں اذان کی آواز سنی، مجھے احساس ہوا کہ پاکستانی فوج بھی مسلمان ہے اس پر خودکش حملہ کرنا حرام ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان کم عمر نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں، مذہبی ذہن سازی کے ذریعے ان کم عمر نوجوانوں کو افواج پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سر گرمیوں پر اُکسایا جاتا ہے۔

     

     

    Related Posts

    اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت  امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے  

    ’پیٹرول بحران ‘ کیا مافیا آج بھی طاقتور ہے؟ کمیشن رپورٹ ضرور پڑھیں

    فیفا ورلڈ کپ فائنل؛ کراچی میں میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا اہتمام

    مقبول خبریں

    پاک فوج اور معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان، این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلب کرلیا

    سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ مارے جانے والے فوجیوں کی شناخت فی الحال جاری نہیں کی جائے گی۔ ان کے نام ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وہ ہمارے ملک کی خدمت کرتے ہوئے مرے۔

    انگلینڈ نے فرانس کو شکست دے کر عالمی کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا، ساکا نے ہیٹ ٹرک کی

    ’پیٹرول بحران ‘ کیا مافیا آج بھی طاقتور ہے؟ کمیشن رپورٹ ضرور پڑھیں

     پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ،آٹھ افرادہلاک

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.