لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے 11 مقدمات کا جیل ٹرائل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا ۔ پنجاب کابینہ نے سیکیورٹی وجوہات کے بناء پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی اجازت دیدی۔
پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلہ کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیے گئے فیصلے پر محکمہ قانون اور پراسیکیوشن نے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کا چالان تاحال جمع نہ ہونے پر جیل ٹرائل شروع نہیں ہوسکا تھا ۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت 14 مقدمات درج ہیں ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل کے دوران بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا۔

