Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو جواب ہولنا ک ہوگا، آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو اس کا ہولناک جواب دیا جائےگا۔
    آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے اشتعال انگیز اور جہالت آمیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من مانے بہانے گھڑنے کی ایک نئی کوشش کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے بھارت نے تشدد کو ہوا دینے اور جنوبی ایشیا اور اس سے باہر دہشت گردی کا ارتکاب کیا، ایسے بیانات خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، رواں برس مئی میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔
    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسا لگتا ہےکہ بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کے ملبے اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں کے غصے کو بھول گیا ہے، اجتماعی بھولنے کی بیماری میں مبتلا بھارت اب اگلے دور کے تصادم کے لیے پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوششیں ہیں، دنیا میں دہشت گردی میں ملوث بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا، متنبہ کرتے ہیں اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو ہولناک جواب دیا جائےگا۔
    مزید کہا گیا کہ بھارتی وزیرِ دفاع اور فوجی و فضائی سربراہوں نے انتہائی اشتعال انگیز بیانات دیے، ہم خبردار کرتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی تصادم ہولناک تباہی کا سبب بن سکتا ہے، اگر جنگ کا ایک نیا دور شروع ہوا تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا، ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے بھرپور جواب دیں گے۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو لوگ ایک نیا معمول قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان نے ردعمل کا ایک نیا معمول قائم کر دیا ہے، جو تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غیر ضروری دھمکیوں اور جارحیت کے سامنے، پاکستان کے عوام اورمسلح افواج دشمن کے ہر کونے میں جنگ لے جانے کی صلاحیت اورعزم رکھتے ہیں، اس بار ہم جغرافیائی عدمِ مداخلت کے مفروضے کو توڑ دیں گے اور بھارت کے دور دراز علاقوں کو نشانہ بنائیں گے۔
    جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے، بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کبھی ایسی صورتِ حال پیش آئی تو یہ دوطرفہ ہوگا۔

    Related Posts

    سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی  دوست احباب اور پارٹی رہنماؤں سے خصوصی ملاقات

    پسرور کے تحصیلدار محمد حسن خالد کا   استعفیٰ 

    نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

    مقبول خبریں

    امریکہ نے سیلاب متاثرین کی شناخت میں نیپال کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

    ٹرمپ 2.0 ، پہلے سال میں کرپٹو، کاروبار سے ٹرمپ کے اہل خانہ نے 2.25 ارب ڈالر کمائے

    الاسکا کے منجمد سمندر میں الٹی کشتی سے چمٹا 15 سالہ لڑکا کیسے بچا؟

    نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

    جکارتہ، 243 مسافروں پر مشتمل کشتی گہرے سمندر میں لاپتہ، 103 افراد بچالئے گئے

    بلاگ

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.