نیویارک :وزارت دفاع کے بعد وزارت خارجہ نے بھی ڈاکٹر شمع جونیجو سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ میں وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیچ رائٹر ہوں ، ڈاکٹر شمع کا دعوی۔۔۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں سمندر پار پاکستانی کی شرکت پر تنازع طول اختیار کرگیا۔
میں وزیراعظم کی سرکاری اسپیچ رائٹر ہوں ،ڈاکٹر شمع جونیجو کا دعوی
صحافی اجمل جامی سے گفتگو میں ڈاکٹر شمع جونیجو نے دعوی کیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہیں۔ انکے مطابق وزیراعظم نے انہیں اسپیچ رائٹنگ assign کی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل 2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے اور یہ سب اۤفیشل ہے۔
وزیرخارجہ کے سرکاری خط کے مطابق شمع جونیجو وفد کے حصہ نہیں ہیں، وزارت خارجہ پاکستان
دوسری طرف وزارت خارجہ کی آفیشل ٹوئٹر (ایکس ) اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ
وزارت خارج پاکستان ہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے ایک مخصوص فرد کے بیٹھنے سے متعلق سوالات کو نوٹ کیا ہے۔ واضح کرنے کے لیے، زیربحث فرد کو UNGA کے 80ویں اجلاس کے لیے پاکستانی وفد کے لیے سند کے سرکاری خط میں درج نہیں کیا گیا تھا، جس پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دستخط کیے تھے۔ اس طرح، وزیر دفاع کے پیچھے اس کے بیٹھنے کو نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ کی منظوری حاصل نہیں تھی۔
شع جونیجو کون، میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا نہیں جانتا، خواجہ آصف وزیر دفاع
یادرہے اس سے قبل خواجہ آصف بھی شمع جونیجو سے اظہار لاتعلقی کرچکے ہیں انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ
“سلامتی کونسل میں یہ تقریر وزیر اعظم کیونکہ مصروف تھے اسلئے انکی جگہ یہ تقریر میں نے کی۔ یہ خاتون یا کس نے میرے پیچھے بیٹھنا ھے دفتر خارجہ کی صوابدید و اختیار تھا اور ھے۰ فلسطین کے مسئلہ کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ھے۔ ابو ظہبی بینک میں ملازمت کے دوران فلسطینی دوست اور کولیگ بنے اور آج بھی انکے ساتھ رابطہ ھے۔ غزہ پہ میرے خیالات واضح ھیں اور میں انکا برملا اظہار کرتا ھوں۔ اسرائیل اور صیہونیت پہ میرے خیالات نفرت کے سوا اور کچھ نہیں ۔۔یہ خاتون کون ھیں وفد میں ھمارے ساتھ کیوں ھیں۔ اور انکو میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا ان سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ھی دے سکتا ھے۔ میرے لئے مناسب نہیں کہ انکی جانب سے جواب دوں۔۔ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ کی ھسٹری اس بات کی شہادت ھے کہ میرا فلسطین کے ساتھ رشتہ ایمان کہ حصہ ھے۔“
ڈاکٹر شمع جونیجو کی بیٹی کے ٹویٹ پر دفتر خارجہ کی وضاحت
جبکہ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شمع جونیجو کی بیٹی آئمہ نے ٹویٹ کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ اچھا ہوا خواجہ صفد ر نے ان کی والدہ کو سرکاری پروٹوکول دینے کے موقف سے فاصلہ اختیار کیا اب وزارت خارجہ اس کی وضاحت کرے جس پر وزارت خارجہ پاکستان نے ٹویٹ جاری کردیا




