بیجنگ: چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے زیجیانگ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر نیا اے آئی ماڈل DeepSeek-R1-Safe متعارف کرا دیا ہے، جو سیاسی یا حساس سوالات پر بات روکنے میں تقریباً 100 فیصد کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
یہ ماڈل ایک ہزار Ascend AI chips پر دوبارہ تربیت پا چکا ہے اور بیجنگ کی پالیسی کے مطابق اس میں ایسی حفاظتی پرتیں شامل کی گئی ہیں جو قومی اقدار کے خلاف مواد کو فلٹر کرتی ہیں۔
ہواوے کا دعویٰ ہے کہ کارکردگی میں صرف 1 فیصد کمی کے باوجود یہ ماڈل تقریباً مکمل کامیابی سے "مشکل سوالات” سے بچ نکلتا ہے۔ تاہم چالاکی سے پوچھے گئے سوالات پر اس کی کامیابی کی شرح صرف 40 فیصد رہ جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ اس عالمی رجحان کا حصہ ہے جس میں ممالک اپنے اے آئی سسٹمز کو مقامی ثقافت، اقدار اور سیاسی ترجیحات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔

