اسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی ودیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی، سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کرلی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

