ویلنگٹن: جنوبی نصف کرہ ارض کے شہری 21 ستمبر 2025 بروز اتوار ایک غیر معمولی جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے ۔ یہ ایک نایاب فلکیاتی واقعہ صرف جنوبی خطے میں دیکھا جا سکے گا، خصوصاً نیوزی لینڈ، بحرالکاہل اور براعظم انٹارکٹیکا میں۔
گرہن اپنے عروج پر سورج کے روشن حصے کا تقریباً 85.5 فی صد ڈھانپ لے گا اور اس کا دورانیہ چار گھنٹے 24 منٹ رہے گا، تاہم مصر اور بیشتر دنیا میں یہ دکھائی نہیں دے گا۔
یادرہےسورج گرہن صرف اسی وقت ہوتا ہے جب چاند … زمین اور سورج کے درمیان آ جائے جبکہ چاند گرہن صرف اسی وقت ہوتا ہے جب زمین … سورج اور چاند کے درمیان ہو۔
"دورہ ساروس” جو تقریباً 18 سال اور 11 دن پر محیط ہے۔ اس مدت کے بعد سورج، زمین اور چاند تقریباً انہی حالتوں میں آ جاتے ہیں اور گرہن دوبارہ ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جیسے 18 سال قبل ہوئے تھے۔ یہ چکر قدیم بابلی، کلدانی اور مصری ماہرین فلکیات نے دریافت کیا تھا۔
اس سال 21 ستمبر کا جزوی سورج گرہن 2025 کا دوسرا اور آخری گرہن ہو گا۔

