لاہور : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
۔ بدھ کے روز 26 ستمبر کو بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
اسی طرح جمعرات 27 ستمبر کو بھی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پربارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت، سبی 41،نوکنڈی،بہاولپور اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔

