سیلیکان ویلی ، کیلے فورنیا: امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بڑی خرابی آئی ہے۔
کمپنی نے پیر کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اسٹار لنک اس وقت خدمت کی بندش کا سامنا کر رہی ہے اور ہماری ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ویب سائٹ "ڈاؤن ڈیٹیکٹر” کے مطابق صبح 04:35 بجے تک امریکہ میں 43 ہزار سے زائد صارفین اس خرابی سے متاثر ہو چکے تھے۔
اسٹار لنک کو ایلون مسک کی کمپنی "اسپیس ایکس” چلاتی ہے، جو زمین کے قریب مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمت خاص طور پر دور دراز اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں استعمال ہوتی ہے۔
ابھی تک اسپیس ایکس نے اس مسئلے پر کوئی با ضابطہ وضاحت یا تبصرہ نہیں کیا۔

