ملتان: سیلابی پانی نے ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 کو بھی بری طرح متاثر کردیا ، ایم فائیو کو ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ اور اُوچ شریف تک بند کر دیا گیا ۔
سیلاب کے پانی نے جلال پور انٹر چینج کے دونوں اطراف موٹر وے کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے جس کو بچانے کے کیے پتھربھی ڈالے جا رہے ہیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ عوامی دباو پر ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو نظرانداز کر کے جلال پور پیروالا کی گیلانی ایکپریس وے پر شگاف ڈالنے کے فیصلہ کے نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے اور ستلج کے پانی نے جلالپور اور لودھراں دونوں اطراف کے کئی اور علاقوں کو لپیٹ لیا ہے یہاں تک کہ موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک بند ہو گئی ہے
این ایچ اے حکام کی درخواست پر ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔ نارتھ باؤنڈ ٹریفک کو اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑا جا رہا ہے جبکہ ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ انٹرچینج سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔
میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ این ایچ اے کے ورکرز جلالپور پیر اور ملحقہ علاقوں میں فلڈ واٹر سے بچاؤ کے لیے ریت کے تھیلے اور پتھر رکھ کر حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

