سلیکان ویلی، کیلے فورنیا : مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےچونکانے والی پیشن گوئی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 تک اے آئی کسی عام انسان سے زیادہ ذہین (Intelligent) ہو جائے گا۔
مسک نے امکان ظاہر کیا کہ 2030 تک اے آئی دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ سمجھدار اور اسمارٹ ہوگا۔ غور طلب ہے کہ مسک سے پہلے بھی کئی ماہرین یہ کہہ چکے ہیں کہ اے آئی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ کئی لوگوں نے تو یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اے آئی جلد ہی انسانوں کو کنٹرول کرنے لگے گا۔
2020 میں مسک نے کہا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں اے آئی انسانوں سے زیادہ آگے ہوگا۔ حالانکہ ابھی تک ان کی یہ پیشن گوئی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے کچھ اشارے ملنے لگے ہیں۔
ایلون مسک کے بیان سے پہلے 2017 میں آئی ایم آئی ٹی کی ایک اسٹڈی میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے 50 فیصد امکان ہیں کہ اگلے 45 سالوں میں مشینوں میں انسانوں کے برابر سمجھ آ جائے گی۔ وہیں ایسا اگلے 9 سالوں میں ہونے کے 10 فیصد امکان ہیں۔

