سیلکان ویلی کیلے فورنیا : ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 24 گھنٹے بیٹری ٹائم، دنیا کا سب سے طاقتور پراسیسر ،ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کر ادی ، جس میں کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون شامل ہے۔ کمپنی کے سی ای او ٹام کک نے اسے “گیم چینجر “ فون قرار دیا ہے۔
ایپل ایک ایسے پروڈکٹ پر انحصار کر رہا ہے جس کے بارے میں اسے امید ہے کہ یہ آئی فونز کی بڑی نئی مانگ پیدا کرے گا اور صارفین کے پرانے فونز کو زیادہ دیر تک رکھنے کے رجحان کو توڑ دے گا۔
کمپنی نے آئی فون 17 ایئر پیش کیا، جسے سی ای او ٹم کُک نے ’ایک مکمل گیم چینجر‘ قرار دیا، یہ ڈیوائس صرف 5.6 ملی میٹر موٹی ہے اور اس کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے، اس میں نیا اے 19 پرو پروسیسر شامل ہے، جو اب تک کا سب سے طاقتور آئی فون چپ ہے، اور یہ آل ڈے بیٹری لائف کے ساتھ 40 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک فراہم کرتا ہے۔
ایئر کے ساتھ ایپل نے دیگر ماڈلز بھی پیش کیے، جن میں پریمیم آئی فون 17 پرو شامل ہے، جو سب سے مہنگا اور طاقتور ماڈل ہے۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 17 ایئر ایک بار مکمل چارج ہونے پر 24 گھنٹے بیٹری لائف فراہم کرتا ہے۔
ایپل نے ایئر پوڈز پرو 3 بھی متعارف کرائے، جن میں بہتر نوائز کینسلیشن اور ریئل ٹائم ٹرانسلیشن کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ ایپل واچ سیریز 11 بھی پیش کی گئی، جس میں فائیو جی کنیکٹیویٹی، زیادہ بیٹری لائف اور دل کی صحت کی نگرانی کے فیچرز شامل ہیں، جو ریگولیٹری منظوری کے منتظر ہیں۔


