لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہٹے کٹے اور صحت مند ہیں ان کی جان کو جیل میں کوئی خطرہ نہیں ہے، علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں اگر واقعہ پر مقدمہ کےلئے درخواست آئی تو اس پر عمل کریں گے،جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا تو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں ۔
ڈی جی پی آر لاہور میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس کرتےبوئے کہنا تھا کہ  کہ پانی پر کوئی اختیار نہیں ہے بس آخری وقت پر بتا دیا جاتا ہے پانی آ گیا ہے سیلاب متاثرین کے بہن بھائیوں کو بارش و پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں اور پنجاب حکومت نے اتنی بڑی آفت میں بہترین کام کیا جو ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،
مریم نواز بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں ان جیسی آفات سے شارٹ میڈیم اور لانگ پلاننگ کررہی ہیں،اکیس لاکھ سے زائد محفوظ مقامات ساڑھے پندرہ لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے،سیلاب سے بدقسمتی سے ساٹھ لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، ایک ہزار پانچ سو ترتالیس مویشی ہلاک ہوئے ہیں جلالپور میں وزیر اعلی نے ریسکیو آپریشن کروائے ریلیف کیمپس متاثرین کےلیے لگائے گئے ہیں، سیلاب فن کرنے کی چیز نہیں بہت بڑی مشکل ہے.
عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات افسوسناک ہیں اگر کسی نے اس کے خلاف کوئی درخواست دی تو ایکشن لیا جائے گا، ان کاکہنا تھاکہ کسی کو گندم ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے متعلق ان کی جان کو خطرے کی تردید بھی کی،
پٹواری سروے کے نام پر پیسے وصول نہیں کرسکتا یہ کام کمیٹی کرے گی،وزیر اعلی کسی سے بلیک میل نہیں ہوتی گندم ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں بالکل نہیں دیں گے،جو گندم پکڑی جا رہی ہے اسے مارکیٹ میں لاکر قیمتیں کم کی جائیں گی،روٹی کی قیمت میں اضافہ پر وزیر اعلی کا زیرو ٹالرنس ہے،ایک بندہ کو جم ہٹا کٹا ہے مرغی کہا رہا ہے یوٹیومر کہتا ہے ان کی جان کو خطرہ ہے تو فیملی کہہ رہی ہے ان کی جان کو خطرہ نہیں کسی کو ڈالر کمانے ہیں تو کمائے
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ پرویز الٰہی دور میں گجرات میں سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کےلیے اربوں روپے ہڑپ کئے گئے جو کام کوئی حکومت نہیں کرسکتی وہ ن لیگ کرتی ہے مریم نواز ہی گجرات میں سولہ ارب روپے سے زائد سیوریج سسٹم پر خرچ کریں گی.
 
		
 
									 
					