Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اونرشپ نہ لینے کا المیہ – قوم کا محبوب کھیل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :اسد مرزا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پاکستان میں اونرشپ نہ لینا شاید کرکٹ کے بعد دوسرا سب سے مقبول کھیل ہے۔ فرد ہو یا ادارہ، سیاستدان ہو یا پولیس، سب کو اس کھیل میں ایسی مہارت حاصل ہے کہ اولمپکس میں مقابلہ رکھا جائے تو ہم سونے کا تمغہ جیت کر ہی لوٹیں۔
    کہا جاتا ہے کہ ذمہ داری قبول کرنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ لیکن ہماری سیاست میں یہ سیڑھی ہمیشہ ادھوری رہتی ہے۔ کبھی بیچ میں سے لکڑیاں نکال دی جاتی ہیں، کبھی پورا زینہ ہی غائب ہو جاتا ہے۔ موٹر وے ایم ٹو کی مثال لیجیے۔ یہ نواز شریف کا برین چائلڈ تھی، اور واقعی شاہکار نکلی۔ ہمسایہ ملک کے شہری ویزہ لے کر صرف اس کا دیدار کرنے آیا کرتے تھے۔ لیکن جب اس پر وارداتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو اس بار نواز شریف نے روایتی “کمیٹی بناؤ، رپورٹ لاؤ” والا کھیل نہیں کھیلا بلکہ سیدھا ایس ایچ او خانقاہ ڈوگراں شیخ ارشد لطیف اور ایس ایس پی شیخوپورہ غلام محمد کلیار کو کال ملا دی۔ پیغام بالکل سیدھا تھا: “ڈکیتی ہوئی تو ذمہ داری تمہاری، جواب دہ بھی تم ہو۔”
    نتیجہ؟ پولیس جاگ اٹھی۔ کھوجی، مخبر، اور روایتی پوچھ گچھ حرکت میں آئی، 3 ملزمان پکڑے گئے، جو موٹر وے پر جہاں وارداتیں کرتے وہی انکاؤنٹر میں مارے گئے ۔ حیرت انگیز طور پر اس کے بعد موٹر وے واقعی محفوظ ہو گئی۔ وہ بھی ایسے دور میں جب ڈی این اے، جیو فینسنگ اور موبائل لوکیٹر سی ڈی آر محض نصابی الفاظ تھے۔ گویا پنجاب پولیس نے ثابت کیا کہ اگر چاہے تو پاتال سے بھی مجرم نکال لاتی ہے، ورنہ دن دہاڑے ڈاکو پہاڑ بن جاتے ہیں۔ اب ذرا آج کا نقشہ دیکھیے۔ صادق آباد موٹر وے پر ڈاکوؤں نے پولیس کے ڈرون حملے کا بدلہ لینے کے لئے براہِ راست موٹر وے پر قبضہ کر لیا۔ کئی گھنٹے لوٹ مار چلتی رہی، چار مسافر زخمی ہوئے، دس اغوا کر کے کچے میں لے گئے۔ پولیس مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے مختلف گروپوں میں اتحاد کر کے جدید اسلحے سے لیس محاذ قائم کر لیا ہے اور عوام اب یہ سوچ رہے ہیں کہ فوج نہ آئے تو شاید کچے کا بادشاہی سلسلہ یونہی چلتا رہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ تب ایک وزیرِاعظم نے اونرشپ لی تھی، اور آج کے حکمران شاید صرف پریس ریلیز لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    Related Posts

    عہدے پر رہوں نہ رہوں، نظام کی تبدیلی پر پیچھے نہیں ہٹوں گا،: محسن نقوی

      ہوٹل میں چوھدری اختر  کی جانب سے دعوت کا اہتمام، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

    مریم نواز کے معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصر اللہ نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا

    مقبول خبریں

    عہدے پر رہوں نہ رہوں، نظام کی تبدیلی پر پیچھے نہیں ہٹوں گا،: محسن نقوی

    مریم نواز کے معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصر اللہ نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا

    مزدوروں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے خواجہ محمد آصف

    محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے محمد منشاء اللہ بٹ 

    عوام ہوجائیں جھٹکے سہنے کیلئے پھر تیار، نیپرا نے بجلی گرادی، فی یونٹ کتنا اضافہ؟

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.