لاہور : (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے.
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضی نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران بلاول بھٹو پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے ۔
بلاول بھٹو زرداری کل قصور جائیں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت پارٹی رہنما بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

