Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چناب ، راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،مائی صفوراں بند اڑا دیا گیا،الرٹ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا، ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا، دریائے راوی میں بھی اونچے درجےکا سیلاب ہے، ہیڈسدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا۔
    انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے الرٹ کے بعد دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر سیلاب کا خدشہ ہے۔


    آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں۔
    گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    دریائےراوی پرسیلابی صورتحال،ٹرینوں کارخ تبدیل کردیاگیا۔مختلف ٹرینوں کوبراستہ لاہور،ساہیوال،کراچی بھجوانےکافیصلہ کیا گیا، پاکستان ایکسپریس،ملت ایکسپریس کوبراستہ لاہور،ساہیوال،کراچی بھجوانےکافیصلہ کیا گیا۔قراقرم ایکسپریس،ہزارہ ایکسپریس کوبراستہ لاہور،ساہیوال، کراچی بھجوانےکافیصلہ کیا ، براستہ فیصل آباد ،کراچی جانے والی ٹرینوں کا رخ تبدیل کیاگیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_phd91r9h.mp4

    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ موسلادھار بارشوں کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کی جائے، مساجد میں اعلانات اور لوکل سطح پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔محکمہ بلدیات، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
    پنجاب کے شہر کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانے کے لیے دریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا ہے۔
    ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، 12 ہزار کیوسک اضافے کے بعد یہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ85 ہزار 563 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مزید کئی دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلیں دریا بُرد ہوگئیں، دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا، درجنوں بستیاں زیرِ آب آچکی ہیں۔
    خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں سیلابی صورت حال خطرناک حد تک پہنچ گئی، دریائے راوی اور دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر کئی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں، سیلاب کے باعث فصلیں ڈوب گئی ہیں۔
    شہادت کندلہ کے مقام پر بند میں شگاف پڑ گیا، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، نیو ہیڈ سدھنائی پر پانی ایک لاکھ 93 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، باٹیاں والا اور شہادت کندلہ میں کئی فٹ تک پانی جمع ہے۔
    گاموں والی پل، سیال فقیر، شریف فقیر، گوپال پور، شاہد آباد اور محمود کوٹ مکمل ڈوب گئے جب کہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 ،سردار ملک فہد سرور کی بھی شرکت

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کو رسد کا سنگین بحران: نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.