کابل: افغانستان میں زلزلے کے آفٹر شاکس ۔۔۔پاکستان کے بھی مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
رپورٹ کےمطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ، سوات، ایبٹ آباد میں محسوس کئے گئے۔
اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ر یکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مالاکنڈ ،لنڈی کوتل اور مضافات ،لوئر دیر،سوات اورمہمند میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے ان آفٹر شاکس کی شدت 5.5 ہے۔ اس کا مرکز کنڑ، افغانستان ہے۔
آفٹر شاکس، افغانستان ، اسلام آباد اور پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

