اسلام آباد : عمران خان کی طبی رپورٹ سامنے آ گئی! دانتوں کی حساسیت اور کانوں کی آواز کے مسائل۔پہلی دفعہ پمز کے میڈیکل بورڈ نے کان اور دانت کے لیے ” سپورٹیو مینجمنٹ ” تجویز کردی۔
اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر انچارج کی جانب سے جاری کردہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق پہلی بار پمز میڈیکل بورڈ نے کان اور دانت کے حساس ہونے کی بنا پر پہلی بار "سپورٹیو مینجمنٹ ” تجویز کر دی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا بلڈ پریشر 120/70، جیل سیل کے درجہ حرارت پر آکسیجن لیول 99٪ تھا جبکہ ان کی نبض معمول سے کم ہے۔
جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز چیک اپ کر رہے ہیں اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ عمران خان کا مستقل چیک اپ کر رہا ہے کان کی بیماری فوکس ہے عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا تھا اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں

