لاہور:دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز شدید متاثر ہوئی ہیں۔ اسی صورتحال میں اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عارفہ صدیقی نے اپنے گھر کی حالت دکھائی جہاں پانی بھر جانے سے گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ ویڈیو میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ پانی صاف کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا گھر چوہنگ کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے جو سیلاب کی زد میں آنے سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اداکارہ نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور دیگر متاثرین کے لیے بھی دعا بھی کی ۔

