حماس کے جنگی ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اور فوجی کمانڈرمحمد سنوار اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ محمد سنوار یحی سنوار شہید کے بھائی تھے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک فلیٹ کو نشانہ بنایا جس میں ابو عبیدہ موجود تھے، اور اس فضائی حملے میں اپارٹمنٹ میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
فلسطینی ذریعے نے مزید کہا کہ ابو عبیدہ کے اہلِ خانہ اور القسام قیادت نے لاش کی شناخت کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں حماس کی ایک نمایاں شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد السنوار وفات اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی میں شہید گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں محمد السنوار کو قتل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

