امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی کشیدگی کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک وقت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سچا دوست کہا تھا، لیکن اب تعلقات میں شدید اختلافات ہیں۔ اور تعلقات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں ہونے والی کواڈ سمٹ میں شرکت کے لئے بھارت جانے سے انکار کردیا ہے
یادرہےنریندر مودی اس ہفتے چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

